پاک قطر فیملی تکافل نے ایلیویٹ 2024 میں ”لیڈنگ تکافل کمپنی“ کا ایوارڈ جیت لیا

179

اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کو سی ایکس او گلوبل فورم کے زیر اہتمام منعقدہ ایلیویٹ 2024 کی تقریب میں”لیڈنگ تکافل کمپنی“ قرار دیا گیا ۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ ایوارڈ پاک قطر فیملی تکافل کی طرف سے کسٹمر اور پراڈکٹ کا غیر معمولی تجربہ فراہم کرنے کے عزم کا اعتراف ہے۔

یہ ایوارڈ کسٹمر کے تجربے میں اضافہ کرنے کے علاوہ خدمات کی فراہمی کو ہموار کرنے کے سلسلے میں کمپنی کی کوششوں کی عکاسی بھی کرتا ہے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈکے چیف ایگزیکٹو آفیسر وقاص احمد نے کہا کہ ہمیں یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر فخر ہے، یہ ہمارے کلائنٹس کی مالی اور ذاتی فلاح و بہبود کے لئے ہماری لگن کی عکاسی کرتا ہے جس میں ان کی ابھرتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے شریعت کے مطابق تکافل کے جدید حل اور خدمات فراہم کرکے قدر پیدا کرنے پر توجہ دی گئی ہے، ہم پاکستان کے ہر گھر تک تکافل فراہم کرنے کے اپنے وعدے پر قائم ہیں۔

پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ نے تکافل کے حوالے سے اپنی مصنوعات کی وسیع رینج، ڈیجیٹل اقدامات اور غیر معمولی کسٹمر سروس کے ذریعے انڈسٹری کی مسلسل قیادت کی ہے۔ کسٹمر کے تجربے میں اضافہ کرنے اور آپریشنز کو ہموار کرنے کی غرض سےٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے پر کمپنی کی سٹریٹجک توجہ نے انڈسٹری میں نئے معیارات قائم کئے ہیں۔