پاک چین اقتصادی راہداری دنیا میں جاری سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے،حکام

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) پاک چین اقتصادی راہداری دنیا میں جاری سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے،51 ارب ڈالر مالیت سے زائد مالیت یہ منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا،طویل، کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر کی بندرگاہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ پاکستان کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہے، اس …

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) پاک چین اقتصادی راہداری دنیا میں جاری سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے،51 ارب ڈالر مالیت سے زائد مالیت یہ منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا،طویل، کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر کی بندرگاہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ پاکستان کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہے، اس منصوبے سے خطے کے تین ارب لوگوں کو فائدہ ہو گا۔پےر کو وزارت منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات کے حکام نے اے پی پی کو بتاےا کہ سی پیک کے قلےل المدتی منصوبے 2017۔2018 جبکہ طویل المدتی منصوبے 2020ءتا 2030ءتک مکمل ہو جائیں گے۔ انہوںنے بتاےا کہ گزشتہ ہفتے بےجنگ مےں چھٹی مشترکہ تعاون (جے سی سی) اجلاس میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پرہونے والی پیشرفت کاجائزہ لیا گیا اوراس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، رواں سال کے لئے ملک مےں اقتصادی راہداری منصوبے میں نئے پروجیکٹس کی شمولیت کافیصلہ بھی کیا گیا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply