اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی)پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت گوادر شہر کی ترقی اور اسے جدید شہر میں ڈھالنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، گوادر شہر کی ترقی اور یہاں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے بعد صنعتی انقلاب کیلئے راہ ہموار ہوگی ۔اس ضمن میں بیجنگ میں حالیہ منعقدہ ون بیلٹ ون روڈ فورم کے موقع پر وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی، …
پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت گوادر شہر کی ترقی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے بعد صنعتی انقلاب کی راہ ہموار ہوگی
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی)پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت گوادر شہر کی ترقی اور اسے جدید شہر میں ڈھالنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، گوادر شہر کی ترقی اور یہاں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے بعد صنعتی انقلاب کیلئے راہ ہموار ہوگی ۔اس ضمن میں بیجنگ میں حالیہ منعقدہ ون بیلٹ ون روڈ فورم کے موقع پر وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کی موجودگی میں گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور چین کے وزارت تجارت کے مابین گوادر ماسٹر سٹی پلان کے معاہدے و منٹس اور گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے کے منٹس پر دستخط کئے گئے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایک انٹرویو میں کہاہے کہ گوادر شہر کو سنگار پور و ہانگ کانگ کے معیار کے مطابق تعمیر کیا جارہا ہے ،یہاں پہلے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا جا چکا ہے تاہم جلد اس شہر کوبین الاقوامی بندرگاہ کی حیثیت حاصل ہوجائے گی، انہوں نے کہا کہ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے کو حتمی شکل دی جاچکی ہے جس کے تحت 18.9کلومیٹر چار لین شاہراہ کی تعمیر کی جائے گی ،یہ شاہراہ گوادر بندرگاہ کو مکران کوسٹل ہائی وے، فری زون اور مستقبل کے کنٹینرز ٹرمینل سے ملائے گی۔









