پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں، تربیت اور مقابلہ سازی سے علاقائی امن و استحکام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، چین

بیجنگ ۔ 31 اگست (اے پی پی) چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو کیان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں، تربیت اور مقابلہ سازی سے کئی طرح کے سیکورٹی خطرات سے نمٹنے اور مشترکہ طور پر علاقائی امن و استحکام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ …

بیجنگ ۔ 31 اگست (اے پی پی) چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو کیان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں، تربیت اور مقابلہ سازی سے کئی طرح کے سیکورٹی خطرات سے نمٹنے اور مشترکہ طور پر علاقائی امن و استحکام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشترکہ مشقیں، تربیت اور مقابلے مشقوں میں شریک ملکوں و آپس میں ہم آہنگی کو فروغ دینے، باہمی اعتماد کو بڑھانے اور کئی طرح کے چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہونگے۔

مزید خبریں