پا ک بحریہ کے ریئر ایڈمرل محمد فیاض جیلانی پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ تعینات

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی)پا ک بحریہ کے ریئر ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کو پاک بحریہ کا کمانڈر کوسٹ تعینات کر دیا گیا ہے ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کوسٹ کی تبدیلی کی تقریب پی این ایس قاسم منوڑہ کراچی میں منعقد ہوئی۔ رئیر ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے ریئر ایڈمرل معظم الیاس سے کمانڈر کوسٹ کا چارج لیا ۔قبل ازیں وہ ڈپٹی چیف آف نیول …

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی)پا ک بحریہ کے ریئر ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کو پاک بحریہ کا کمانڈر کوسٹ تعینات کر دیا گیا ہے ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کوسٹ کی تبدیلی کی تقریب پی این ایس قاسم منوڑہ کراچی میں منعقد ہوئی۔ رئیر ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے ریئر ایڈمرل معظم الیاس سے کمانڈر کوسٹ کا چارج لیا ۔قبل ازیں وہ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف ٹرینگ اینڈ ایویلوایشن کے فرائض انجام دے رہے تھے۔کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔