پا ک فوج میں سپاہی کی بھرتی کیلئے تاریخ میں 13 جون 2026 تک توسیع کر دی گئی

پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سنٹر فیصل آباد نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ پا ک فوج میں سپاہی کی بھرتی کے لئے تاریخ میں 13 جون 2026 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

فیصل آباد ۔ 04 جون (اے پی پی):پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سنٹر فیصل آباد نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ پا ک فوج میں سپاہی کی بھرتی کے لئے تاریخ میں 13 جون 2026 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

پا ک فوج میں بطور سپاہی شمولیت کے خواہشمند افراد اپنے دستاویزات کے ہمراہ 13 جون تک اپنی اصل اسناد،قومی شناختی کارڈ،تعلیمی اسناد،ڈومیسائل،پاسپورٹ سائز تصاویر ودیگر متعلقہ دستاویزات کے ساتھ صبح 7 بجے تشریف لائیں۔مزید تفصیلات کے لئے آرمی بھرتی دفتر،ویب سائٹwww.joinpakarmy.gov.pk یا فون نمبر 0419200363 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سنٹرکی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ اگرخواہشمند درخواست گزار سے بھرتی کے لئے کوئی رشوت یا پیسے طلب کرے تو فون نمبر 0419200363 پر اطلاع کریں۔