اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):پبلک اکائونٹس کمیٹی کے احکامات پر عملدرآمد کے لئے قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو کنوینر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا ۔ اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق سال 2000ء، 2001ء، 2019ء اور 2020 ء کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ۔ پاکستان ایجوکیشن ریسرچ نیٹ ورک کی این ٹی سی سے پی ٹی سی ایل کو …
پبلک اکائونٹس کمیٹی کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے قائم خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):پبلک اکائونٹس کمیٹی کے احکامات پر عملدرآمد کے لئے قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو کنوینر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا ۔ اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق سال 2000ء، 2001ء، 2019ء اور 2020 ء کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ۔
پاکستان ایجوکیشن ریسرچ نیٹ ورک کی این ٹی سی سے پی ٹی سی ایل کو غیر مجاز منتقلی سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیتے ہوئے پی اے سی کو ایف آئی اے کے حکام نے بتایا کہ 2022ء میں ہماری انکوائری رجسٹرڈ ہوئی تھی، اب انکوائری کو بند کردیا گیا ہے ۔
کمیٹی نے انکوائری کلوز ہونے پر آڈٹ اعتراض نمٹا دیا۔ کمیٹی نے محکمانہ آڈٹ اکائونٹس کمیٹیوں کی سفارش پر 10 آڈٹ اعتراضات نمٹا دیئے جبکہ کمیٹی نے پانچ آڈٹ اعتراضات آئندہ اجلاس کے لئے موخر کر دیئے۔








