پرائم منسٹریوتھ پروگرام نے لاہور قلندرز کے تعاون سے ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل لیگ کے آغاز کا اعلان کردیا

لاہور۔30نومبر (اے پی پی):پرائم منسٹریوتھ پروگرام نے پاکستان سپر لیگ کی سب سے قیمتی فرنچائز لاہور قلندرز کے تعاون سے ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ کے اختتام کے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل لیگ 2025کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے ۔اس پروگرام کے تحت ملک کے تمام صوبوں میں اوپن ٹرائلز کروائے گئے، جو ملک کے جنوبی علاقوں سے لے کر شمالی علاقوں تک پھیلے ہوئے تھے۔ اس …

لاہور۔30نومبر (اے پی پی):پرائم منسٹریوتھ پروگرام نے پاکستان سپر لیگ کی سب سے قیمتی فرنچائز لاہور قلندرز کے تعاون سے ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ کے اختتام کے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل لیگ 2025کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے ۔اس پروگرام کے تحت ملک کے تمام صوبوں میں اوپن ٹرائلز کروائے گئے، جو ملک کے جنوبی علاقوں سے لے کر شمالی علاقوں تک پھیلے ہوئے تھے۔ اس میں 15سے 25سال کی عمر کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ کا مقصد ابھرتے ہوئے کرکٹرز کے لیے ایک شفاف اور میرٹ پر مبنی راستہ فراہم کرنا تھا۔دو ماہ کی سخت اور منظم سلیکشن کے بعد چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، وفاق اور کشمیر سے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل پانچ پانچ مرد اور پانچ پانچ خواتین ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

صوبائی مرحلے میں 25دنوں میں 100میچزکھیلے گئے جس میں ہر روز مردوں اور خواتین کے لیے دو میچز الگ الگ میدانوں پر منعقد ہوئے۔ یہ میچز شارٹ لسٹ کیے گئے ٹیلنٹ کے لیے باضابطہ مقابلے اور اسیسمنٹ کا حصہ تھے،پی ایم وائی پی کے کرکٹ پروگرام کی آپریشنل قیادت لاہور قلندرز کے ذمے ہے جو پی ایس ایل کی سب سے قیمتی ٹیم کے طور پر پہچانی جاتی ہے اور پاکستان میں کھلاڑیوں کی منظم ترقی کے لیے سرکردہ ادارہ ہے۔ لاہور قلندرز کی ذمہ داریوں میں ٹیلنٹ کی شناخت، تکنیکی اسیسمنٹ اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہائی پرفارمنس سنٹرز رہنمائی فراہم کرنا شامل ہے۔صوبائی مرحلے کے اختتام پر تمام علاقوں کے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی مرد اور خواتین کو اسلام آباد میں 4دسمبر سے شروع ہونے والے قومی ٹورنامنٹ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

قومی مرحلے میں 20ٹیمیں حصہ لیں گی (10مرد اور 10خواتین) ہر صوبے کی نمائندگی کرنے والی دو ٹیموں کے ساتھ یہ لیگ اسلام آباد کے کیپٹل اسمارٹ سٹی میں لاہور قلندرز کے نئے ہائی پرفارمنس سینٹرمیں کھیلی جائے گی جو ملک کی بہترین کرکٹ سہولیات میں سے ایک ہے۔ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل لیگ 2025وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے اس وسیع مقصد کا حصہ ہے جس کا مقصد نوجوانوں کیلئے منظم کھیل کے مواقع بڑھانا اور پیشہ ورانہ کرکٹ کیلئے قومی راستے مضبوط کرنا ہے۔پی ایم وائی کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم اس اقدام کے ذریعے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنا سکے۔ یہ فخر کی بات ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو ترقی اور مواقع کی جانب واضح رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔

اس پروگرام کے ذریعے ہزاروں نوجوان کھلاڑی نظام میں شامل ہوئے ہیں۔ لاہور قلندرز کی مہارت کے ساتھ، ٹرائلز سے لے کر پیشہ ورانہ کرکٹ تک کا راستہ اب ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے زیادہ منظم اور قابل رسائی ہو گیا ہے۔ میں لاہور قلندرز کا اس شراکت داری کیلئے شکر گزار ہوں جنہوں نے اس مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کی۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف نعیم رانا نے کہاکہ یہ میرے لیے بہت خوشی کا موقع ہے کہ بطور فرنچائز ہم وزیرِاعظم کے وژن میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

چیئرمین رانا مشہود احمد خان اور وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کی معاونت سے پاکستان کے نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کیلئے ہم نے ایک مشترکہ مقصد حاصل کیا ہے۔ میں اس شراکت داری پر شکر گزار ہوں اور اس پلیٹ فارم پر فخر محسوس کرتا ہوں جو نوجوان کھلاڑیوں کو پیشہ ورانہ کرکٹ کھیلنے اور اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

مزید خبریں