پرائم منسٹر الیون اور بھارتی ٹیم کے درمیان دو روزہ وارم اپ میچ کینبرا میں کھیلا جائے گا

کینبرا۔27نومبر (اے پی پی):پرائم منسٹر الیون اور بھارتی ٹیم کے درمیان دو روزہ وارم اپ میچ آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں 30 نومبر سے شروع ہوگا۔ مہمان بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی بارڈر/گواسکر ٹرافی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو 295 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری قائم کی …

کینبرا۔27نومبر (اے پی پی):پرائم منسٹر الیون اور بھارتی ٹیم کے درمیان دو روزہ وارم اپ میچ آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں 30 نومبر سے شروع ہوگا۔

مہمان بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی بارڈر/گواسکر ٹرافی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو 295 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری قائم کی تھی۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد پرائم منسٹر الیون اور بھارتی ٹیم کے درمیان دو روزہ وارم اپ میچ 30 نومبر سے یکم دسمبر تک آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں کھیلا جائے گا۔بھارت کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ بین الاقوامی ٹیسٹ میچوں کی بارڈر ۔گواسکر ٹرافی سیریز کھیلے گی، جس کا ایک میچ کھیلا جاچکا ہے جو مہمان بھارتی ٹیم نے جیت لیا تھا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز روہت شرما کریں گے جو پہلے ٹیسٹ میچ میں بچے کی پیدائش کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں مایہ ناز فاسٹ بائولر جسپریت بمراہ نے ٹیم کو لیڈ کیا تھا جبکہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز لیڈ کریں گے۔ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 5ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 6 سے 10 دسمبر تک ایڈیلیڈ اوول،تیسرا 14 سے 18 دسمبر تک دی گابا ،برسبین ،چوتھا 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن کرکٹ گرائونڈجبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2025 سڈنی کرکٹ گرائونڈمیں کھیلا جائے گا۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔