فیصل آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) پرائیڈ آف پرفارمنس، ستارہ امتیاز پانے والے اردو کے معروف افسانہ نگار ، نثر نگار و مصنف اشفاق احمد کی 16ویں برسی کل 7 ستمبر بروز پیر کوانتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔اس موقع پرفیصل ۱ٓباد سمیت دیگر شہروں میں خصوصی تقریبات میں اشفاق احمد مر حوم کی اردو ادب کے حوالے سے طویل خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج …
پرائیڈ آف پرفارمنس اشفاق احمد کی 16ویں برسی (کل) عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) پرائیڈ آف پرفارمنس، ستارہ امتیاز پانے والے اردو کے معروف افسانہ نگار ، نثر نگار و مصنف اشفاق احمد کی 16ویں برسی کل 7 ستمبر بروز پیر کوانتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔اس موقع پرفیصل ۱ٓباد سمیت دیگر شہروں میں خصوصی تقریبات میں اشفاق احمد مر حوم کی اردو ادب کے حوالے سے طویل خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔برسی کے حوالے سے دریچہ ادب فیصل آبادکے زیر اہتمام قرآن خوانی اور مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی جائیگی۔ اشفاق احمد 22اگست 1925ءکو مکستر ، فیروز پور بھارت میں پیدا ہوئے ۔لاہور سے ایم اے اردو کرنے کے علاوہ اٹلی ، فرانس اور نیو ےار کی ےونیورسٹیوں میں بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کی ۔ ان کا شمار سعادت حسن منٹو اور کرشن چند کے بعد ادبی افق پر نمایاں رہنے والے افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ انہوںنے اپنے ایک مشہور افسانے گڈریا سے غیر معمولی شہرت حاصل کی۔اس کے علاوہ بے شمار ٹی وی ڈرامے لکھے جن میں ایک محبت سو افسانے ، طوطا کہانی ، منچلے کا سودا ، اچے برج لاہور دے، کارواں سرائے ، قلعہ کہانی، حیرت کدہ، ننگے پاﺅں قابل ذکر ہیں۔ انہوںنے 1965ءمیں ریڈیو پاکستان لاہور سے ایک فیچر پروگرام تلقین شاہ کے نام سے شروع کیا جو تقریباً تین دہائیوں سے زائد عوام میں بے حد مقبول رہا۔ان کا ےہ پروگرام قوم کے دل کی آواز تھا۔وہ بیک وقت ڈرامہ نگار ، افسانہ نویس ، براڈ کاسٹر اور پنجاب کے شاعر تھے۔ان کے ٹیلی ویژن ڈرامے اپنا نقش ، اپنا ایک تاثر رکھتے تھے۔وہ بے پناہ مقرر اور معلم بھی تھے۔ان کی گفتگو سامعین کو مٹھی میںبند کر لیتی تھی۔ اشفاق احمد کو ان کی فنی خدمات کے صلہ میں 1979ءمیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔اس کے علاوہ انہوںنے دوحہ قطر ایوارڈ اور ستارہ امتیاز بھی حاصل کیا۔ اشفاق احمد7 ستمبر 2004ءکی صبح 79برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔مرحوم کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کریگا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین شائع کئے جائیں گے۔








