اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ،دونوں ملکوں کے عوام افغانستان میں مزید جنگ وجدل کا متحمل نہیں ہوسکتے، خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیرکو جلد، منصفانہ، عوامی امنگوں اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہوگا، سی پیک مشرق وسطی اور وسط ایشیاءکے مابین پل کا کردار ادا کریگا، …
پرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ، خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیرکو جلد، منصفانہ، عوامی امنگوں اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہوگا ، تہمینہ جنجوعہ
اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ،دونوں ملکوں کے عوام افغانستان میں مزید جنگ وجدل کا متحمل نہیں ہوسکتے، خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیرکو جلد، منصفانہ، عوامی امنگوں اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہوگا، سی پیک مشرق وسطی اور وسط ایشیاءکے مابین پل کا کردار ادا کریگا، پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے تحت تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کیلئے سنجیدہ کاوشیں کررہا ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ”پاکستان مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لئے مواقع کی سرزمےن“ کے حوالے سے سےمےنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفےسر احسن اقبال، وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹینٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ، سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹر یٹیجک سٹڈیز اسلام آباد کے صدر میجر جنرل( ر) سید خالد عامر جیفری، تاجکستان کے سنٹر فار سٹر یٹیجک سٹڈیز کے ڈائریکٹر خودو بردی، ازبکستان کے سابق نائب وزیر اعظم اور ازبکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے موجودہ صدر اکرامووف ادخم، آل پاکستان نیوز پیپر سوسائیٹی کے صدر سرمد علی اور قزاخسستان انسٹی ٹیوٹ برائے سٹر یٹیجک سٹڈیز کے چیف ریسرچ فیلو سیمت کثیر تعداد میں شرکا موجود تھے۔









