پراپرٹی ٹیکس میں کمی اور تعمیراتی شعبے کے لیے مراعات سے معاشی سرگرمیوں میں اضافے کی توقع ہے، ماہرین
پراپرٹی ٹیکس میں کمی اور تعمیراتی شعبے کے لیے مراعات سے معاشی سرگرمیوں میں اضافے کی توقع ہے، ماہرین

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 14 جون (اے پی پی):بجٹ میں پراپرٹی ٹیکس میں کمی اور تعمیراتی شعبے کے لیے مراعات سے معاشی سرگرمیوں میں اضافے کی توقع ہے،وفاقی حکومت کے بجٹ 2026-27 میں پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسوں میں کمی اور تعمیراتی شعبے کے لیے مختلف مراعات کو کاروباری و صنعتی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا ہے،ماہرین کے مطابق ان اقدامات سے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا،
جائیداد کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوگا اور تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی،اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تعمیراتی شعبے کی بحالی سے سیمنٹ،سریا،ٹائلز اور دیگر متعلقہ صنعتوں کو بھی فائدہ پہنچے گا جبکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے،کاروباری برادری نے حکومت کے ان اقدامات کو معاشی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان پالیسیوں کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور ملکی معیشت کو تقویت ملے گی
،ہزارہ ڈویژن کے پراپرٹی ڈیلرز اور بلڈرز نے وفاقی حکومت کی جانب سے ان مراعات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ریلیف اور اصلاحات سے ان شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور بےروزگاری میں کمی آئے گی۔








