چکدرہ: گل مقام میں بھوسے کے گودام میں آتشزدگی ، ریسکیو 1122 نے قابو پا لیا
چکدرہ: گل مقام میں بھوسے کے گودام میں آتشزدگی ، ریسکیو 1122 نے قابو پا لیا

مزید خبریں
ملاکنڈ۔۔۔ 14 جون (اے پی پی):چکدرہ کے علاقے گل مقام میں زین اللہ کے بھوسے کے گودام میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے قریبی کار پارکنگ، مویشی خانے اور گھر کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی فائر فائٹرز ٹیم فائر وہیکل کے ساتھ موقع پر پہنچی اور فوری امدادی کارروائی شروع کر دی۔ ریسکیو اہلکاروں نے 2 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور گھر سمیت دیگر املاک کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔








