پروفیسرڈاکٹر حسن الامین نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے وابستہ ہوگئے

231

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):معروف سکالر،محقق اور دانشور پروفیسرڈاکٹر حسن الامین نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) سے وابستہ ہوگئے ۔ڈاکٹر حسن الامین یونیورسٹی کے شعبہ پیس اینڈ کنفلکٹ اسٹڈیز میں بطور پروفیسر خدمات سرانجام دیں گے ۔ڈاکٹر حسن الامین اس سے قبل بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی امور میں درس وتدریس سے وابستہ تھے۔

اس کے علاوہ وہ 6 سال سےاقبال انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی رہے ۔ ڈاکٹر حسن الامین نے ہالینڈ کی مشہور ایراسمس یونیورسٹی روٹرڈیم سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور برلن کی ممتاز یونیورسٹی میں یورپین یونین کی پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو شپ مکمل کی۔ 2019 میں انہیں امریکی فل برائیٹ سکالرز پروگرام کے تحت ساؤتھ ایشین سنٹر یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں فیلو شپ دی گئی ۔

وہ "پوسٹ اسلام ازم ” سمیت کئی کتابوں اور تحقیقی مقالات کے مصنف ہیں اور مختلف قومی اور بین الاقوامی فورمز پر اظہار خیال کرتے رہے ہیں۔ڈاکٹر حسن الامین نے پچاس سے زیادہ ممالک کی جامعات میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔