کوالالمپور۔21ستمبر (اے پی پی):ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ خوردنی تیل کے بڑے خریدار بھارت کی جانب سے پام آئل کی طلب کا بڑھنا ہے۔برسا ملائشیا ڈرائیٹیو ایکس چینج میں دسمبر کے لیے پام آئل کی ترسیل کے سودے 39 رنگٹ (1.05 فیصد)اضافہ کے ساتھ 3739 رنگٹ (820.68 ڈالر)فی ٹن پر طے پائے۔ ایک رپورٹ کے مطابق یکم ستمبر سے 20 ستمبر کے دوران …
ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

مزید خبریں
کوالالمپور۔21ستمبر (اے پی پی):ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ خوردنی تیل کے بڑے خریدار بھارت کی جانب سے پام آئل کی طلب کا بڑھنا ہے۔برسا ملائشیا ڈرائیٹیو ایکس چینج میں دسمبر کے لیے پام آئل کی ترسیل کے سودے 39 رنگٹ (1.05 فیصد)اضافہ کے ساتھ 3739 رنگٹ (820.68 ڈالر)فی ٹن پر طے پائے۔
ایک رپورٹ کے مطابق یکم ستمبر سے 20 ستمبر کے دوران ملائشین پام آئل مصنوعات کی برآمدات میں 31 فیصد سے 39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تاہم ڈیلیان ایکس چینج کی فیوچر ٹریڈنگ میں سوئے آئل کی قیمت میں 1.6 فیصد کمی آئی ہے ۔یاد رہے کہ بھارت میں دیوالی کے تہوار کے موقع پر خوردنی تیل کی ڈیمانڈ میں بے حد اضافہ ہو جاتا ہے،دیوالی کا جشن آئندہ ماہ سے شروع ہو گا ۔








