اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر کو 5 سال کے لئے ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی تعینات کردیا گیا ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ڈاکٹر راحیل قمر اس وقت او آئی سی کی کمیٹی آئسیسکو میں بطور ڈائریکٹر کام کررہے ہیں ۔ڈاکٹر راحیل قمر اس سے قبل بھی قائم مقام ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی رہ چکے ہیں۔ …
پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر 5 سال کے لئے ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر کو 5 سال کے لئے ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی تعینات کردیا گیا ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ڈاکٹر راحیل قمر اس وقت او آئی سی کی کمیٹی آئسیسکو میں بطور ڈائریکٹر کام کررہے ہیں ۔ڈاکٹر راحیل قمر اس سے قبل بھی قائم مقام ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی رہ چکے ہیں۔
ڈاکٹر راحیل قمر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کے دور میں جامعہ کا مالی خسارہ ختم ہوا تھا اور انٹرنیشنل پراجیکٹس بھی ملے تھے۔ اس سے قبل یونیورسٹی سینیٹ نے انٹرویوز کے بعد 3 ناموں کا انتخاب کیا تھا جس میں ٹاپ پر ڈاکٹر راحیل قمر کا نام تھا جبکہ دیگر دو میں ڈاکٹر طفیل اور ڈاکٹر جمیل شامل ہیں ۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے سمری وزیراعظم ہاؤس کو بھیجی گئی۔ وزیراعظم نے حتمی منظوری کے لئے سمری صدر مملکت کو ارسال کی جس پر صدر مملکت نے بطور چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر کے نام کی منظوری دی۔








