لاہور۔24ستمبر (اے پی پی):پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یوای ٹی لاہور )کے وائس چانسلر کا منصب سنبھال لیا۔ ترجمان یونیورسٹی کے مطابق سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر حیات، رجسٹرار محمد آصف ، ڈینز،چیئرمینز ،فیکلٹی ممبران ،ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر امجد حسین اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر آصف رفیق نے وی سی کا یونیورسٹی پہنچنے پر استقبال کیا اور پھول پیش کئے۔
ڈاکٹر شاہد منیر نے جوائننگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوای ٹی میں بطوروائس چانسلر میرا انتخاب اعزاز کی بات ہے،حکومت کے اعتماد پر پورا اترنے کی کو شش کروں گا ، یو ا ی ٹی کی ترقی واستحکام کے لیے بطور ٹیم مل کر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ یوای ٹی کی ساکھ کی بحالی اساتذہ وملازمین کی فلاح وبہبود،تعلیمی سہولیات اور وسائل کو مزید بہتر کرنے کے لیے دن رات کام کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ یوای ٹی کی ورلڈ رینکنگ میں پوزیشن بہتر بنائیں گے۔