سعودی وزیر صنعت ومعدنی وسائل 6 روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے

ریاض۔24ستمبر (اے پی پی):سعودی وزیر صنعت ومعدنی وسائل بندر الخریف 6 روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی وزیر صنعت کا پیر (23 ستمبر ) سے شروع ہونے والا دورہ امریکا 28 ستمبر تک جاری رہے گا اس دوران وہ نیویارک، کیلیفورنیا اور نیواڈا ریاستوں کا دورہ کریں گے۔ دورے کا مقصد صنعتی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون کا فروغ ،دوطرفہ تعلقات کو …

ریاض۔24ستمبر (اے پی پی):سعودی وزیر صنعت ومعدنی وسائل بندر الخریف 6 روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی وزیر صنعت کا پیر (23 ستمبر ) سے شروع ہونے والا دورہ امریکا 28 ستمبر تک جاری رہے گا اس دوران وہ نیویارک، کیلیفورنیا اور نیواڈا ریاستوں کا دورہ کریں گے۔ دورے کا مقصد صنعتی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون کا فروغ ،دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، سعودی عرب میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا، صنعت، ایوی ایشن اور خلائی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا ہے۔

دورے کے دوران سرکاری حکام اور امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقاتوں میں معلومات کی منتقلی، جدت طرازی اور جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ سعودی وزیر نیو یارک میں اقوام متحدہ کی انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ سعودی وزیر کے شیڈول میں نیویارک سٹاک مارکیٹ، کولمبیا یونیورسٹی کا دورہ اورلا س ویگاس میں کان کنی کی معروف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات شامل ہے۔

سعودی وزارت صنعت و معدنی وسائل لاس اینجلس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک گول میز کانفرنس کی میزبانی بھی کرے گی۔علاوہ ازیں سعودی وزیر نجی شعبے کے لیڈرز کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔ جیٹ زیرو اور سپیس ایکس جیسی جدید صنعتی کمپنیوں کا دورہ کریں گے جبکہ امریکا میں سعودی طلبہ سے ملاقات بھی پروگرام کا حصہ ہے۔