راولپنڈی میں محرم الحرام سکیورٹی، سی پی او کی ہدایت پر پولیس افسران کا مختلف علاقوں کا دورہ
پر ایس ایس پی آپریشنز کا محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ، پولیس افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت

مزید خبریں
راولپنڈی۔23جون (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ناصر علی خان اور دیگر افسران نے شہر بھر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق افسران نے مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا اور سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر افسران نے محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کی مؤثر اور فول پروف سکیورٹی کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ تمام افسران اور اہلکار الرٹ ہو کر مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن ناصر علی خان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس کے لئے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔








