پشاور،انتظامی افسران کا شامی روڈ پر قائم سروس ڈیلیوری سنٹر کا دورہ، عوامی سہولیات کاجائزہ لیا

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاورکے افسران نے شامی روڈ پر قائم سروس ڈیلیوری سنٹر کا اچانک دورہ کیا

پشاور۔ 10 ستمبر (اے پی پی):صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاورکے افسران نے شامی روڈ پر قائم سروس ڈیلیوری سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سٹاف کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

انتظامی افسران نے موقع پر موجود سائلین سے براہِ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل اور فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کو فوری اور مؤثر انداز میں حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دقت یا تاخیر کا سامنا نہ ہو۔