پشاور، پروونشل ڈیزاسٹرمینجمٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے صوبے کے بالائی اضلاع میں گلشیئر جھیل پھٹنے کا الرٹ جاری کردیا ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 سے 25 جولائی کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اورفلش فلڈنگ کا خدشہ ہے،
پشاور،خیبرپختونخوا کےبالائی اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان، گلشیئرجھیل پھٹنےکا خدشہ

مزید خبریں
پشاور۔ 22 جولائی (اے پی پی):پشاور، پروونشل ڈیزاسٹرمینجمٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے صوبے کے بالائی اضلاع میں گلشیئر جھیل پھٹنے کا الرٹ جاری کردیا ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 سے 25 جولائی کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اورفلش فلڈنگ کا خدشہ ہے،
اتھارٹی کی جانب سےاپر ولوئرچترال، اپردیر، سوات، بحرین، اپرو لوئرکوہستان اور مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق متوقع بارشوں کے باعث گلیشیئر تیزی سے پگھلنے اوردریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے، ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ریسکیو اداروں کو ہنگامی مشینری، عملہ اورامدادی سامان ہر وقت تیار رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔







