صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں انتظامی افسران نے شامی روڈ پر قائم سروس ڈیلیوری سنٹر کا اچانک دورہ کیا
پشاور،ضلعی افسران کا شامی روڈ پر قائم سروس ڈیلیوری سنٹر کا دورہ،عوامی سہولیات کاجائزہ لیا

مزید خبریں
پشاور۔ 03 اگست (اے پی پی):صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں انتظامی افسران نے شامی روڈ پر قائم سروس ڈیلیوری سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفترسے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر انتظامی افسران نےعوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل اور فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہا اور بہتری کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ انتظامی افسران نے سٹاف کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کو فوری اور مؤثر انداز میں حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دقت یا تاخیر کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ:سروس ڈیلیوری سنٹر عوامی سہولت کے لیے ایک اہم اقدام ہے، اس لیے یہاں آنے والے ہر شہری کو بروقت اور شفاف خدمات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔








