پشاور۔ 25 جولائی (اے پی پی):پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دونوجوان قتل کر دیئے ۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت ہارون اور کاشف کے نام سے ہوئی ہے، مقتولین موٹر سائیکل پر جارہے تھے،کہ علاقہ پاسانئی میں نامعلوم افراد نےان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجےمیں ہارون اور کاشف جان سے گزر گئے ، ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس نےنعشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئےہسپتال منتقل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔