پشاور۔ 06 اپریل (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنے پر آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ایس پی ہیڈکوارٹرز روزیہ الطاف کی نگرانی میں ٹریفک پولیس نے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے آٹھ افراد کو گرفتار کر کے …
پشاور،ون ویلنگ کرنے پر8افراد گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 06 اپریل (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنے پر آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ایس پی ہیڈکوارٹرز روزیہ الطاف کی نگرانی میں ٹریفک پولیس نے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے آٹھ افراد کو گرفتار کر کے موٹرسائیکلوں کو ضبط کرکے ٹرمینل میں بند کردیا ۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا کہ ون ویلنگ کرنا اپنی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے کیونکہ اس خطرناک کھیل سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ سے گریز کریں کیونکہ وقتی طور پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ون ویلنگ عمری معذوری اور جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔








