پشاور، ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیمیں، ایمبولینسز، ریسکیو بوٹس، لائف جیکٹس اور دیگر ضروری آلات کے ساتھ مکمل الرٹ

مون سون سیزن کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان کی ہدایت پر ضلع پشاور کے مختلف حساس مقامات پر ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیمیں، ایمبولینسز، ریسکیو بوٹس، لائف جیکٹس اور دیگر ضروری آلات کے ساتھ مکمل الرٹ ہیں

پشاور۔ 25 جولائی (اے پی پی):مون سون سیزن کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان کی ہدایت پر ضلع پشاور کے مختلف حساس مقامات پر ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیمیں، ایمبولینسز، ریسکیو بوٹس، لائف جیکٹس اور دیگر ضروری آلات کے ساتھ مکمل الرٹ ہیں۔ اسی سلسلے میں اے ڈی سی فنانس اور 102 بریگیڈ کے کرنل نے بدھنی پل، میچنی، شاہین مسلم ٹاؤن، ورسک روڈ سمیت ریگی ماڈل ٹاؤن میں قائم ریسکیو اسٹیشن 88 کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف واٹر ریسکیو پوائنٹس اور ریسکیو اسٹیشن پر موجود اہلکاروں کی تیاری، دستیاب آلات، ریسکیو بوٹس اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ریسکیو پشاور کے مطابق وفد نے ریسکیو 1122 پشاور کی بروقت تعیناتی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے مؤثر انتظامات کو سراہتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں کی خدمات کی تعریف کی۔ ریسکیو 1122 پشاور مون سون سیزن کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے جبکہ ضلع کے تمام حساس مقامات پر ریسکیو ٹیمیں مکمل الرٹ رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔