پشاور کے تھانہ آغہ میر جانی شاہ کے عملہ نے اندرون شہر مختلف علاقوں میں اپنے مخصوص گاہکوں کو شراب فراہم کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پشاور، شراب کے مکروہ دھندہ میں ملوث ملزم گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 17 جولائی (اے پی پی):پشاور کے تھانہ آغہ میر جانی شاہ کے عملہ نے اندرون شہر مختلف علاقوں میں اپنے مخصوص گاہکوں کو شراب فراہم کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق گرفتار ملزم مشال مسیح کو مین سرکلر روڈ پر گرفتار کرلیا۔ تلاشی لینے پر ملزم سے چار بوتل شراب بھی برآمد کرلی گئی۔ مزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔








