پشاور، 3 ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد، 4 قصائیوں کو گرفتار کرلیا گیا ، محکمہ خوراک

پشاور، 3 ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد، 4 قصائیوں کو گرفتار کرلیا گیا ، محکمہ خوراک

پشاور۔ 20 جنوری (اے پی پی):سیکرٹری محکمہ خوراک اور ڈائریکٹر فوڈ کو کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے ، شہریوں نے کہا کہ پنجاب سے مضر صحت گوشت اور مرغیوں کے پنجروں کو پشاور لا کر مختلف ڈیلرز پر بیچا جاتا ہے جس سے قیمہ تیار کئے جانے کا کاروبار کیا جاتا ہے۔

عوام کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اس غیر صحت مند قیمہ کو بعد ازاں کباب اور سیخ کباب وغیرہ کی صورت میں شادی ہالوں کو سپلائی کیا جاتا ہے جس پر انہوں نے متعلقہ حکام کو کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

اس حوالے سے راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں ٹیم نے گھنٹہ گھر، سبزی منڈی میں کارروائی کی جہاں پنجاب سے لائی جانیوالی 3 ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا گیا جبکہ اس دوران 4 قصائیوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔