پشاوربم دھماکہ، سیکرٹری صحت نے تمام ہسپتالوں کو الرٹ جاری کیا

پشاور۔05جنوری (اے پی پی)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کے سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل نے پشاور بم دھماکے کے بعد تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے زخمیوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات دیئے ، پشاورمیں محکمہ صحت کیجانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل نے پشاور صدر بم دھماکے کے فورا بعد لیڈی …

پشاور۔05جنوری (اے پی پی)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کے سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل نے پشاور بم دھماکے کے بعد تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے زخمیوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات دیئے ، پشاورمیں محکمہ صحت کیجانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل نے پشاور صدر بم دھماکے کے فورا بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ہسپتال ڈائریکٹرڈاکٹر خالد مسعود سے رابطہ کیااور ان سے زخمیوں کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ ڈاکٹر خالد مسعود نے سیکرٹری صحت کو آگاہ کیاکہ عملہ معمول کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اس دوران دھماکے کی اطلاع ملی جس پر تمام عملے کو الرٹ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں دھماکے کے چھ زخمیوں کو لایاگیا جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے جبکہ انہیں تمام طبی امداد اور ادوایات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل نے ہسپتال ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو کسی بھی قسم کی سہولت میں کمی نہ آنے دیاجائے اور انکی بہترین دیکھ بھال کی جائے ۔