پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے 169 رنز کا ہدف دے دیا

117
پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے 169 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی۔30جنوری (اے پی پی):پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو کھیلے جارہے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے پانچویں میچ میں پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے 150 رنز کا ہدف دے دیا،

شیرفین ردرفورڈ کے انفرادی سکور ناقابل شکست 70 رنز اور شعیب ملک کے ساتھ پانچویں وکٹ کی 73 رنز پارٹنرشپ نے زلمی کے مجموعی سکور کو6 وکٹ کے نقصان پر 168 رنز تک پہنچادیا۔ شیرفین ردرفورڈ 46 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکے اور3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 70 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک 22 گیندوں پر 2 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز بنانے کے بعد محمدوسیم کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔بین کٹنگ نے 17 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چوکوں کی مدد سے 26 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔

حیدر علی 15 اور یاسرخان 14 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ زلمی کی بیٹنگ کی ابتداء کچھ اچھی نہیں تھی اور ان کے6.1 اوورز میں 35 رنز پر 4 بلے باز ٹام کوہلر کیڈمور(وکٹ کیپر)، یاسر خان، حسین طلعت اورحیدر علی پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد شعیب ملک اور شیرفین ردرفورڈ نے ملکر سکور کو آہستہ آہستہ آگے بڑھایالیکن جب مجموعی سکور 14.3 اوورز میں 108رنز پر پہنچا تو شعیب ملک انفرادی سکور 22 گیندوں پر 2 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز بناکر محمد وسیم کی گیند پرآصف علی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

زلمی کے فہیم اشرف نے اپنے مقررہ 4 اوورز میں 23 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ حسن علی نے بھی اپنے4اوورز میں34 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ محمدوسیم اور شاداب خان نے باالترتیب ایک ایک وکٹ حاصل کی۔