اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے پشاور میں مدرسے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور دیر کالونی میں مدرسہ جامع زبیریہ پر ہونے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ منگل کو وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ بچوں پر حملہ ملک دشمن عناصر کا بزدلانہ عمل ہے اور ملوث افراد …
وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ کی پشاور میں مدرسے پر حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے پشاور میں مدرسے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور دیر کالونی میں مدرسہ جامع زبیریہ پر ہونے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ منگل کو وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ بچوں پر حملہ ملک دشمن عناصر کا بزدلانہ عمل ہے اور ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا – انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ بزدلانہ عمل اس بات کی گواہی ہے کہ شدت پسندوں کا کوئی مذہب نہیں، یہ بزدلی کی انتہا ہے کہ انہوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا-وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے شہداء اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اعجاز احمد شاہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو مکمل طور پر طبی سہولیات فراہم کی جائیں-دہشت گردی کے اس واقعہ کو ملک دشمن قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک و قوم کی سلامتی و بقاء کو نقصان پہنچانے والے اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے- انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کی قربانی کے مقروض ہیں اور کسی صورت ایسے بزدلانہ عمل سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونے دیں گے، جن مائوں کی گودیں اجڑ گئیں اس پر جتنے بھی دکھ کا اظہار کیا جائے وہ کم ہے- اللہ تعالی سے دعا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو جلد صحت یابی نصیب ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ملوث افراد کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، حکومت قومی سلامتی کو یقینی بنائے گی-وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ امن و امان کے دشمن اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے-







