پشاورمیں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پشاور۔30نومبر (اے پی پی):ضلع پشاور میںسات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ' مہم میںسات لاکھ 60 ہزار 753بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیںگے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز صوبائی دارلحکومت پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی30 نومبر 2020 سے سات روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے اور اس مہم کے دوران 760753بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں جائیں گے اور اس …

پشاور۔30نومبر (اے پی پی):ضلع پشاور میںسات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ‘ مہم میںسات لاکھ 60 ہزار 753بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیںگے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز صوبائی دارلحکومت پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی30 نومبر 2020 سے سات روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے اور اس مہم کے دوران 760753بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں جائیں گے اور اس کے لیے 2471ٹیمیں پشاور کے مختلف علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی اور ان ٹیموں کی سیکیورٹی کا بھی خاطر خواہ بندوبست کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان کے ہمرا ہ شاہین مسلم ٹائون ، پشخرہ اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا۔موقع پر موجود ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران نے ان کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں ۔ تاکہ پشاور سے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔