پشاور۔ 28 اگست (اے پی پی):پشاورکےتھانہ پشتخرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں میں لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کےدوملزمان کو گرفتارکرکےان کے قبضےسے 16موبائل فونز اورایک لاکھ روپےنقد رقم برآمدکرلی۔
کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک ضلع خیبر جبکہ دوسرا پشاور گلبہار کارہائشی ہے ۔گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی بھی نشاندہی کی جن کی گرفتاری کےلئےخصوصی ٹیم تشکیل دے کران کے ممکنہ ٹھکانوں پرچھاپوں کاسلسلہ جاری ہے۔