پشاور تھانہ حیات آباد پولیس کی اسلحہ نماش کے خلاف کارروائی، ملوث ملزمان اور پرائیویٹ گنرز گرفتار، اسلحہ برآمد

پشاور۔ 03 جنوری (اے پی پی):کیپٹل سٹی پولیس پشاورکی جانب سے اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ، گن کلچر کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کردیا گیا ہے۔ ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد کامران مروت نے دیگر پولیس کے ہمراہ اسلحہ نمائش میں ملوث ملزمان حمزہ، شاہ زیب، محمد ذیشان اور محمد عباس کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے گاڑی میں …

پشاور۔ 03 جنوری (اے پی پی):کیپٹل سٹی پولیس پشاورکی جانب سے اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ، گن کلچر کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کردیا گیا ہے۔ ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد کامران مروت نے دیگر پولیس کے ہمراہ اسلحہ نمائش میں ملوث ملزمان حمزہ، شاہ زیب، محمد ذیشان اور محمد عباس کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے گاڑی میں سرکاری لائیٹس لگاکر سرکاری وردی میں ملبوس پرائیویٹ گنرز موجود تھے۔

ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ حیات آباد کامران مروت نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ جہاز چوک میں اشارہ کیا جو سرکاری گاڑی کو ٹکر دیکر نقصان رسیدہ کرکے فرار ہونے لگے ۔ گاڑی کو تعاقب کے دوران قابو کرلیا گیا۔ کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے تین عدد کلاشنکوف، دو عدد وائرلیس سیٹس ، سرکاری کیپ بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔پشاور پولیس گن کلچر، قبضہ مافیا، قمار بازی سمیت دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے مسلسل اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔