پشاور ریگی ما ڈل ٹاون چیک پوسٹ کےقریب پولیس موبائل پر حملہ،دو اہلکارشہید،دو زخمی ہو گئے

176
ما ڈل ٹاون چیک پوسٹ
پشاور ریگی ما ڈل ٹاون چیک پوسٹ کےقریب پولیس موبائل پر حملہ،دو اہلکارشہید،دو زخمی ہو گئے

پشاور۔ 20 جولائی (اے پی پی): پشاور ریگی ماڈل ٹاؤن چیک پوسٹ کے قریب رات گئے پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکارشہید اوردو زخمی ہوگئے۔ایس پی ورسک ارشد خان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق شہید ہونے والے پولیس اہلکارپولیس موبائل گاڑی میں موجود تھے جو کہ چیک پوسٹ سے نفری تبدیل کرنے کے پہنچ چکے تھے کہ دہشت گردوں کے فائرنگ کانشانہ بنے۔

ایس پی ورسک ارشد خان نے کہاکہ دہشت گردوں نے قریبی قبرستان سے پولیس موبائل کونشانہ بنایا ۔انہوں نےمزید کہا کہ دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کے دو جوان شہید ہوئے جن میں ایک موبائل ڈرائیور فرمان اور ایک ہیڈ کانسٹیبل واجدشامل ہیں جبکہ دوپولیس اہلکار فیروز اور سیال شدید زخمی ہو ئے ہیں جنہیں خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔حملہ آور رات کے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے تاہم علاقے میں ان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔پولیس نے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔