پشاور زلمی کا ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 11 کیلئے ہایئر کو بطور ٹائٹل پارٹنر برقرار رکھنے کا اعلان

لاہور۔9جنوری (اے پی پی):پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے ہایئر کو بطور ٹائٹل پارٹنر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے،اس شراکت داری کے تحت دونوں برانڈز مسلسل نویں سال ایک ساتھ ہوں گے۔اس سلسلہ میں دستخطی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پشاور زلمی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عباس لائق اور ہایئر کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ہمایوں بشیر نے شرکت …

لاہور۔9جنوری (اے پی پی):پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے ہایئر کو بطور ٹائٹل پارٹنر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے،اس شراکت داری کے تحت دونوں برانڈز مسلسل نویں سال ایک ساتھ ہوں گے۔اس سلسلہ میں دستخطی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پشاور زلمی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عباس لائق اور ہایئر کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ہمایوں بشیر نے شرکت کی۔یہ شراکت داری دو ممتاز اور عالمی سطح پر پہچانے جانےوالے برانڈز کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاس ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران یہ تعاون محض کرکٹ تک محدود نہیں رہا بلکہ مشترکہ سماجی ذمے داری (سی ایس آر ) اور کرکٹ کے فروغ سے متعلق متعدد موثر اقدامات پر مشتمل رہا، جنہوں نے معاشرے میں مثبت اثرات مرتب کئے اور کمیونٹیز کو بااختیار بنایا۔

ان مشترکہ کاوشوں نے شائقین کی شمولیت اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے نئے معیار قائم کیے ہیں۔ہایئر کے نمائندے فینگ شیانفا نے اس طویل المدتی شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہایئر اور پشاور زلمی نے ایک طویل عرصے پر محیط شراکت داری کے دوران نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہماری مشترکہ سوچ صرف کرکٹ کی حمایت تک محدود نہیں بلکہ سماجی ذمے داری کے منصوبوں کے ذریعے کمیونٹیز کی بہتری اور اہم سماجی و معاشی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنا بھی ہے۔ پشاور زلمی ہمارے لیے ایک بہترین پارٹنر ہے اور ہم آنے والے سیزن میں ایک اور شاندار سفر کے منتظر ہیں۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے شراکت داری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی دہائی مکمل ہونے کے قریب ہے ہم فخر کے ساتھ ہایئر کو مسلسل نویں سال اپنا ٹائٹل پارٹنر برقرار رکھنے کا اعلان کر رہے ہیں۔

ہایئر کی معاونت نے پشاور زلمی کو ایک عالمی برانڈ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے شراکت داروں کے لیے جدید 360 ڈگری مارکیٹنگ مہمات اور اپنے وفادار شائقین کے لیے بہترین تجربات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہایئر نے ہمیشہ ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے اور ہم اس اعتماد کا جواب اس سیزن میں اپنی دوسری چیمپئنز ٹرافی جیت کر دینا چاہتے ہیں۔ یہ دیرینہ شراکت داری کرکٹ کے فروغ، شائقین کی شمولیت اور موثر سماجی ذمے داری کے منصوبوں کے ذریعے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے مشترکہ ویژن کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ پی ایس ایل سیزنز میں ہایئر اور پشاور زلمی کے مشترکہ سی ایس آر اور کرکٹنگ ایونٹس نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور کھیل کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ آئندہ سیزن میں بھی مزید موثر سماجی منصوبوں اور سنسنی خیز کرکٹ سرگرمیوں کے ذریعے اس روایت کو آگے بڑھایا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہایئرگھریلو آلات اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں عالمی سطح پر ایک نمایاں نام ہے جو اپنے صارفین کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور آرام دہ طرزِ زندگی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ معیار اور جدت پر مضبوط توجہ کے ساتھ ہایئر جدید مصنوعات اور حل کے ذریعے طرزِ زندگی کو نئی جہت دینے کا عزم رکھتا ہے۔

 

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔