پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے 11 اور 12 جولائی کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پشاور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہونے کا الرٹ جاری

مزید خبریں
پشاور۔ 10 جولائی (اے پی پی):پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوانے 11 اور 12 جولائی کو صوبہ بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہونے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم خیبر پختونخواکے مطابق چترال، سوات، دیر، شانگلہ، مانسہرہ اور کوہستان میں موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیاگیا ہے جبکہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بعض علاقوں میں بھی فلیش فلڈ کا امکان کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی اور ایبٹ آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہرکیاگیا ہے۔تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی سے کمزور مکانات، بجلی کے کھمبوں اور فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ریسکیو ٹیمیں، بھاری مشینری اور ایمرجنسی سروسز کو مکمل الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دریاؤں، ندی نالوں اور پہاڑی علاقوں میں احتیاط برتیں۔عوام بارش کے دوران کمزور ڈھانچوں، بجلی کے کھلے تاروں اور برساتی نالوں سے دور رہیں۔کاشتکار فصلوں اور مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کی حفاظت کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر 24 گھنٹے فعال ہے ۔عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔








