پشاور میں 6ملزمان گرفتار،غیر قانونی اسلحہ برآمد

پشاور کی تھانہ انقلاب پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران 6ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا ۔

پشاور۔ 15 جولائی (اے پی پی):پشاور کی تھانہ انقلاب پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران 6ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا ۔

ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل محمد علی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب میر اعظم خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے اور سہولیات فراہم کرنے والے سہولت کاروں سمیت غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان عبداللہ، سدیس، صداقت، عاطف، حبیب الرحمٰن اور آصف کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چار عدد پستول برآمد کر لیے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔