پشاور کے مدرسے میں بارودی مواد کا دھماکا،7بچے شہید70افراد زخمی)

پشاور۔27اکتوبر (اے پی پی):پشاور کے رنگ روڈ پر واقعہ دیر کالونی کے مدرسے میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 7بچے شہید اور مدرسے کے بچوں سمیت70افراد زخمی ہوگئے ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے ہسپتال میں 7بچوں کی لاشیں اور 70زخمیوں کے لائے جانے کی تصدیق کی ہے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، زخمیوں میں زیادہ تعداد کم عمر بچوں کی ہے …

پشاور۔27اکتوبر (اے پی پی):پشاور کے رنگ روڈ پر واقعہ دیر کالونی کے مدرسے میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 7بچے شہید اور مدرسے کے بچوں سمیت70افراد زخمی ہوگئے ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے ہسپتال میں 7بچوں کی لاشیں اور 70زخمیوں کے لائے جانے کی تصدیق کی ہے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، زخمیوں میں زیادہ تعداد کم عمر بچوں کی ہے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے ،پولیس حکام کے مطابق دیر کالونی کے مدرسے میں جو ”سپین جماعت“( سفید مسجد ) نامی مسجد کا حصہ ہے میں نماز فجر کے بعد درس و تدریس کا سلسلہ جاری تھا کہ صبح آٹھ بجے ایک شخص بیگ لئے مدرسے کی حدود میں داخل ہوا اور بیگ رکھنے کے بعد غائب ہو گیا جس کے فوراََ بعد دھماکا ہوا اور ہر طرف تباہی پھیل گئی ۔دھماکے کے بعد ریسکیو 1122اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جنھوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا ، ایس پی سٹی وقار احمد کے مطابق دھماکہ آئی ای ڈی بلاسٹ تھا اور ابتدائی شواہد بتا رہے ہیں کہ اس میں اعلیٰ کوالٹی کا 5سے6کلو بارودی مواد جس میں بال بیرنگز بھی شامل تھے استعمال کیا گیا ،انھوں نے بتایا کہ ابتدائی شواہد یہ بھی بتا رہے ہیں کہ دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا ،صوبائی وزیر شوکت یو سفزئی کے مطابق دہشتگردوں نے مدرسے کو ایک سافٹ ٹارگٹ دیکھتے ہوئے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کی کوشش کی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، انھوں نے کہا کہ پشاور میں پولیس اور سیکورٹی ادارے پوری طرح الرٹ ہیں ، دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے گا ،سی سی پی او پشاور محمد علی خان نے متاثرہ مسجد و مدرسے کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ مدرسے کے حوالے سے کوئی خاص تھریٹ نہیں تھا ،تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے ، اے آئی جی بم ڈسپوزل شفقت ملک کے مطابق دھماکا بند حال میں ہوا اور ٹائم ڈیوائس کا دھماکا تھا جو تقریباََ5کلو بارودی مواد پر مشتمل تھی ، انھوں نے بتایا کہ دھماکا چونکہ ہال کے درمیان میں ہوا اس لئے نقصان زیادہ ہوا ۔