پشاور ہائیکورٹ نے افغان خواجہ سراؤں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا

96

پشاور۔ 15 فروری (اے پی پی):پشاور ہائیکورٹ نے افغان خواجہ سراؤں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے افغان خواجہ سراؤں کی رٹ پٹیشن کو افغان گلوکارہ کیس کے ساتھ نتھی کردیا۔پشاور ہائیکورٹ میں 16 افغان خواجہ سراؤ کو وطن واپس بھیجنے کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام غیر ملکیوں کو وطن واپس بھیجا جائے گا تاہم افغانستان میں خواجہ سراؤں کی جان کو میں خطرہ ہے

اس لیے ان کو زبردستی واپس نہ بھیجا جائے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزاروں کو جبری طور پر ملک بدر نہ کیا جائے۔جس پر پشاور ہائیکورٹ نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین خواجہ سراؤں کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے افغان خواجہ سراؤں کی رٹ پٹیشن کو افغان گلوکارہ کیس کے ساتھ کلب کردیا۔