اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پلاسٹک ، پرنٹنگ، پلاسٹی اینڈ ہیک کی 17 ویں جبکہ فوڈ ، بیوریج پراسیسنگ اینڈ پیکچینگ کی 16 ویں تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش '' آئی ایف ٹی ای سی ایچ پاکستان'' 27 اگست 2019ء کو شروع ہوگی۔ 27 تا 29 اگست 2019ء کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی نمائش کے منتظمین نے کہا ہے کہ رواں سال تین …
پلاسٹک ، پرنٹنگ، پلاسٹی اینڈ ہیک کی 17 ویں جبکہ فوڈ ، بیوریج پراسیسنگ اینڈ پیکچینگ کی 16 ویں تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش 27 اگست 2019ء کو شروع ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پلاسٹک ، پرنٹنگ، پلاسٹی اینڈ ہیک کی 17 ویں جبکہ فوڈ ، بیوریج پراسیسنگ اینڈ پیکچینگ کی 16 ویں تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ” آئی ایف ٹی ای سی ایچ پاکستان” 27 اگست 2019ء کو شروع ہوگی۔ 27 تا 29 اگست 2019ء کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی نمائش کے منتظمین نے کہا ہے کہ رواں سال تین روزہ عالمی تجارتی میلے میں 35 سے زائد ممالک کی 350 کمپنیوں کی شرکت کا امکان ہے اور چین، برطانیہ، فرانس ، جرمنی، بیلا روس، یونان، انڈونیشیا، ایران، اٹلی ، جاپان، ملائیشیا، ہالینڈ، فلسطین ، پاکستان، کوریا، سپین، سعودی عرب، سنگاپور، تھائی لینڈ، ترکی، تائیوان ، یو اے ای اور امریکہ سمیت دیگر کئی ممالک کی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ نمائش کے انعقاد سے شعبہ کی ترقی اور برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔








