پلاسٹک اورربڑ مصنوعات کی برآمدات میں 26 فیصدکی نموریکارڈ

79
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):پلاسٹک اورربڑ مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26.18 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2022 تک کی مدت میں پلاسٹک اورربڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو398.62 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 315.90 ملین ڈالرتھا۔

اپریل 2022 میں ربڑ اور پلاسٹک سے بنی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 40.20 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 54.28 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 35.29 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2021 میں پلاسٹک اورربڑ مصنوعات کی برآمدات کاحجم 397.67 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات کاحجم 347.39 ملین ڈالر اورربڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے 51.23 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواہے۔