اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے پمز آئسولیشن سینٹر کے کمروں کی تعداد بڑھا کر 30 کر دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پمز ہسپتال کے آئسولیشن سینٹرکا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پمز اسلام آباد میں کو رونا وائرس کے مریضوں کے لئے …
پمز آئسولیشن سینٹر کے کمروں کی تعداد بڑھا کر 30 کر دی گئی ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے پمز آئسولیشن سینٹر کے کمروں کی تعداد بڑھا کر 30 کر دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پمز ہسپتال کے آئسولیشن سینٹرکا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پمز اسلام آباد میں کو رونا وائرس کے مریضوں کے لئے آئسولیشن سینٹر کے انتظامات اطمینان بخش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئسولیشن سینٹر کے کمروں کی تعداد 10 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی ہے جبکہ دوسری سہولیات میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اس وباء کے خلاف جنگ صرف طبی عملے کے مؤثر کام اور حکومت کے تعاون سے جیتی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی عملہ کو یقین دلایا کہ ان کے ذاتی تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔








