پناہ گاہوں اور لنگر کا مذاق اڑانے والوں کو غریبوں کے دکھوں کا احساس نہیں، غریبوں کے درد کا احساس کے دعوے کرنے والے بیرون ملک اپنے محلات اور فائیو سٹار ہوٹلوں میں عیاشیاں کرتے دکھائی دے رہے ہیں معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پناہ گاہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پناہ گاہوں اور لنگر کا تمسخر اور مذاق اڑانے والوں کو غریبوں کے دکھ اور درد کا احساس نہیں، غریبوں کے درد کا احساس کے دعوے کرنے والے بیرون ملک اپنے محلات اور فائیو سٹار ہوٹلوں میں عیاشیاں کرتے دکھائی دے رہے ہیں، آج سے پہلے …

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پناہ گاہوں اور لنگر کا تمسخر اور مذاق اڑانے والوں کو غریبوں کے دکھ اور درد کا احساس نہیں، غریبوں کے درد کا احساس کے دعوے کرنے والے بیرون ملک اپنے محلات اور فائیو سٹار ہوٹلوں میں عیاشیاں کرتے دکھائی دے رہے ہیں، آج سے پہلے کسی حکومت نے فٹ پاتھوں اور پارکوں پر سونے والوں کا احساس نہیں کیا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں یہ حکومت ان کے دکھوں پر مرہم رکھ رہی ہے ،اس ملک کے عوام کو ماضی کے حکمرانوں نے بد عنوانی، منی لانڈرنگ اور غریبوں کا خون چوس کر عوام کو دکھ دیئے، وزیر اعظم عمران خان احسن طریقے اور پر عزم انداز میں غریب عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں ،ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست کی جانب پیش قدمی کا یہ سفر جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو آئی الیون پناہ گاہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ یہ پناہ گاہ ریاست مدینہ کی فلاحی سوچ کی عکاس کرتی ہے جہاں 300سے زائد افراد کو قیام و طعام کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر یہاں آئی ہوں اور یہاں قیام پذیر اپنے بہن، بھائیوںکے لئے پیغام لیکر آئی ہوں کہ آپ کی فلاح و بہبود ریاست کی ذمہ داری ہے اور وزیر اعظم جب ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں تو اس سے مراد وہ فلاحی ریاست ہوتی ہے جو ریاست کے پیسے ہوئے طبقات، بے گھر اور مہنگائی کے ستائے ہوئے لوگوں کو متبادل فراہم کرے ، انہیں سینے سے لگائے اور ان کی داد رسی کرے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نادان دوست جو لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کا مذاق اڑاتے ہیں انہیںغریب کے دکھ اور درد کا احساس نہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے مہنگے معاہدوں کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ۔ ماضی میںکی گئی منی لانڈرنگ ، کرپشن اور شریفوں کی ٹی ٹیاں مہنگائی کے اسباب ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان نے غریبوں کے خون پیسے کی کمائی کے پیسے کو واپس لانے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے پہلے کسی حکومت کو فٹ پاتھوں اور پارکوں میں کھلے آسماں تلے سونے والوں اور روزانہ دور دراز سے یہاں آنے والے غریب مسافروں کا احساس نہیں کیا، وزیراعظم عمران خان مسیحا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج وزیر اعظم نے لاہور کے عوام کے لئے صحت سہولت کارڈ کی فراہمی کا اجراء کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہ زن بن کر قوم کو لوٹنے والوں کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، کرپشن کا پیسہ ٹی ٹیز کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیا گیا، لیگی ترجمانوں کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک اور سنگ میل طے کر لیا ہے ، سول سروس ایکٹ میں اصلاحات کی منظوری دے دی گئی ہے اور کارکردگی اور عوامی ڈلیوری کی بنیاد پر سزا اور جزا کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے قومی ترقی اورعوامی بہبود کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ہو گا، گریڈ 19 سے نیچے اور اوپر کے سول سرونٹ کو کارکردگی کی بنیاد پر اگلی ترقی ملے گی اور ناقص کارکردگی پر سزا بھی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عوامی ریلیف کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے سپاہی کی حیثیت سے نسیم الرحمان عوامی فلاح و بہبود کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کا قتل سندھ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس مخصوص خاندانوں کی سکیورٹی پر مامور ہے اور سندھ کی ایک بیٹی کا یہ قتل اس کی ایک تصویر ہے، ذاتی مفاد کے لئے سندھ حکومت کی طرف سے پولیس کا اپنے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کا اس سے بڑا اور کیا ثبوت ہو گا۔ اس موقع پر وزر اعظم کی معاون خصوصی نے پناہ گاہ کے مکینوں سے ملاقاتیں بھی کیں ، پناہ گاہ میں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق استفسار کیا جس پر مکینوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔