پنجاب، خیبر پختونخواہ ، اسلام آبادمیں گزشتہ چار ماہ کے دوران 8,722 غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کیے گئے،ترجمان

135
Sui Southern
Sui Southern

لاہور۔6اگست (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون میں پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چار ماہ کے دوران 8,722 غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کیے ہیں اور 17 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے ہیں۔

ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق اس مدت کے دوران،ایس این جی پی ایل نے میٹر ٹیمپرنگ کی مد میں 19 اسپیشل ڈومیسٹک اور کمرشل میٹرز منقطع کیے جبکہ 10 کنکشنز کو بائی پاس یافیک میٹرز کی وجہ سے منقطع کیا۔ مزید برآں، 3,450 گھریلو میٹرز کو ٹیمپرنگ کی وجہ سے اور 4,979 کنکشنز کو غیر قانونی استعمال اور بائی پاس یا فیک میٹرز کی وجہ سے منقطع کیا گیا۔ اس کے علاوہ، 264 کنکشنز کو کمپریسر کے استعمال کی وجہ سے منقطع کیا گیا۔

سوئی ناردرن نے گیس چوری کی مد میں 53,203 HM والیم بک کیا اور 17 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے۔ کمپنی کی ریجنل ٹیموں نے گیس چوروں کے خلاف 384 ایف آئی آرز درج کروائیں اور 15 افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔