اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) پنجاب کے آئندہ مالی سال 2017-18ءکے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام ( اے ڈی پی) کے تحت لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی کیلئے 9.542 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ اے ڈی پی کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی اور برآمدات کے فروغ، سپلائی چین کی سہولتوں میں بہتری، پیداوار کے فروغ، پراسیسنگ، ویلیو ایڈیشن …
پنجاب ، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی کیلئے 9.542 ارب روپے مختص
اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) پنجاب کے آئندہ مالی سال 2017-18ءکے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام ( اے ڈی پی) کے تحت لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی کیلئے 9.542 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ اے ڈی پی کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی اور برآمدات کے فروغ، سپلائی چین کی سہولتوں میں بہتری، پیداوار کے فروغ، پراسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور عالمی منڈیوں کی ضروریات کے مطابق سرٹیفیکیشن وغیرہ کی حصول کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے جس سے صوبے میں شعبہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ مقامی ضروریات کی تکمیل اور برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔









