اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جمعرات کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی 73 سرگردھا سے مسلم لیگ ن کے سلطان علی رانجھا،پی پی 87 میانوالی سے ن لیگ کے علی حیدر خان نیازی،پی پی 98 فیصل آباد سے ن لیگ کے آزاد علی تبسم،پی پی 115 فیصل آباد …
پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جمعرات کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی 73 سرگردھا سے مسلم لیگ ن کے سلطان علی رانجھا،پی پی 87 میانوالی سے ن لیگ کے علی حیدر خان نیازی،پی پی 98 فیصل آباد سے ن لیگ کے آزاد علی تبسم،پی پی 115 فیصل آباد سے ن لیگ کے محمد طاہر پرویز،پی پی 116 فیصل آباد سے ن لیگ کے احمد شہریار،پی پی 203 سائیوالسے ن لیگ کے محمد حنیف اور پی پی 269 مظفرگڑھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے عملدار عباس قریشی کامیاب قرار پائے۔








