اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):پنجاب انٹر ڈویژنل باسکٹ بال چیمپئن شپ 2026 کے لیے راولپنڈی ڈویژن کی مردوں کی باسکٹ بال ٹیم کے انتخابی ٹرائلز 15 اور 16 جولائی کو منعقد کیے جائیں گے۔ راولپنڈی ڈویژن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والے ٹرائلز روزانہ شام 5 بجے سے 7 بجے تک ایف جی پبلک سکول نمبر 2 (ٹیکنیکل سکول)، طارق آباد (لال کرتی)، راولپنڈی میں ہوں گے۔ …
پنجاب انٹر ڈویژنل باسکٹ بال چیمپئن شپ 2026 کیلئے راولپنڈی ڈویژن کی مردوں کی باسکٹ بال ٹیم کے انتخابی ٹرائلز 15 اور 16 جولائی کو منعقد ہوں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):پنجاب انٹر ڈویژنل باسکٹ بال چیمپئن شپ 2026 کے لیے راولپنڈی ڈویژن کی مردوں کی باسکٹ بال ٹیم کے انتخابی ٹرائلز 15 اور 16 جولائی کو منعقد کیے جائیں گے۔ راولپنڈی ڈویژن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والے ٹرائلز روزانہ شام 5 بجے سے 7 بجے تک ایف جی پبلک سکول نمبر 2 (ٹیکنیکل سکول)، طارق آباد (لال کرتی)، راولپنڈی میں ہوں گے۔ راولپنڈی ڈویژنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر امتیاز رفیع بٹ کے مطابق ٹرائلز کے ذریعے منتخب ہونے والے کھلاڑی کمشنر کپ/پنجاب انٹر ڈویژنل باسکٹ بال چیمپئن شپ 2026 میں راولپنڈی ڈویژن کی نمائندگی کریں گے۔
یہ چار روزہ چیمپئن شپ 24 سے 27 جولائی 2026ء تک فیصل آباد میں منعقد ہوگی جس میں پنجاب کے مختلف ڈویژنز کی منتخب باسکٹ بال ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ امتیاز رفیع بٹ کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ کا مقصد صوبے بھر میں باسکٹ بال کے کھیل کو فروغ دینا، نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا اور انٹرڈویژنل سطح پر صحت مند مقابلوں کو فروغ دینا ہے۔
راولپنڈی ڈویژن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر امتیاز رفیع بٹ اور جنرل سیکرٹری کرنل (ر) محسن اقبال نے باسکٹ بال سے وابستہ باصلاحیت کھلاڑیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر کٹ میں ٹرائلز میں شرکت کریں۔ مزید معلومات کے لیے 0300-1331109 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔







