اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پنجاب اورشمالی سندھ میں دھند کی وجہ سے بجلی کی ترسیل میں کسی بھی قسم کی تکنیکی خرابی کو دور کرنے کےلئے ہنگامی ٹیمیں مقرر کردی گئی ہیں، صرف زیادہ لاسز والے علاقوں میں لوڈ منیجمنٹ کی جارہی ہے۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی ترسیل …
پنجاب اور شمالی سندھ میں دھند کی وجہ سے بجلی کی ترسیل میں کسی بھی تکنیکی خرابی کو دور کرنے کےلئے ہنگامی ٹیمیں مقرر کر دی گئی ہیں،وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پنجاب اورشمالی سندھ میں دھند کی وجہ سے بجلی کی ترسیل میں کسی بھی قسم کی تکنیکی خرابی کو دور کرنے کےلئے ہنگامی ٹیمیں مقرر کردی گئی ہیں، صرف زیادہ لاسز والے علاقوں میں لوڈ منیجمنٹ کی جارہی ہے۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی ترسیل اور پیداوار کی صورتحال میں بہتری آگئی ہے اور ہنگامی ٹیموں کو یہ ذمہ داری تفویض کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی علاقے میں بجلی کی خرابی کو دور کرنے کےلئے فوری طور پر اقدامات کریں۔ تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کو صورتحال سے نمٹنے کےلئے مکمل چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔








