پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1457ٹریفک حادثات، 16افراد جاں بحق،1580زخمی

87
rescue 1122

لاہور۔6اپریل (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1457ٹریفک حادثات میں 16افراد جاں بحق اور1580زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نےگز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 1457ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 734افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ864معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی جس سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 812ڈرائیورز،55کم عمرڈرائیور، 594مسافراور190پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اسی طرح 306ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت315متاثرین کے ساتھ پہلے، گوجرانوالہ105حادثات میں 109متاثرین کے ساتھ دوسر ے اور فیصل آباد 88حادثات میں 98متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔