لاہور۔13نومبر (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1284ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 572افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔781معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 720ڈرائیوز،69کم عمرڈرائیور، 469مسافراور172پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ255ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت272متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 90حادثات میں 93متاثرین کے ساتھ دوسرے،گوجرانوالہ71حادثات میں 68متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1361متاثرین میں 1118مرد اور243خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 223افراد کی اوسط عمر18سال سے کم787افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ351زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1176موٹرسائیکلز،61آٹورکشے،104کاریں،21وین16مسافر بسیں،44ٹرک اور119دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔